ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی ٹیموں نے کیٹی بندر اور شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا،اور حالیہ سمندری طوفان سے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو معاونت فراہم کی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کیار کے باعث سطح سمندر بلند ہونے سے اس علاقے میں تین سو مکانات متاثر ہوئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاک میرینز کے جوانوں نے سمندری کٹاوُ کو روکنے کے لئے بند کی دوبارہ تعمیر میں مقامی لوگوں کی مدد کی اس کے علاوہ متاثرہ عوام کو بنیادی طبی امداد اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی گئیں۔ واضح رہے کہ اٹھائیس اکتوبر کو سائیکلون کیار کی کیٹگریز تبدیل ہونے کے باعث ساحل پر طغیانی کے باعث سمندر کا پانی ڈی ایچ اے گالف کلب میں داخل ہوا تھا جبکہ پانی نےکیٹی بندر اور شاہ بندر سمیت بابا بھٹ،کیماڑی،منوڑا سمیت دیگر مقامات کو متاثر کیا تھا۔
Leave a comment