قانون نافذ کرنیوالوں کی مشترکہ کارروائی، بلوچستان سے اڑھائی ارب کی منشیات پکڑ لی گئی

Written by:

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نار کوٹکس فورس نے مشترکہ انسداد آپریشن کر کے بلوچستان میں 241 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشترکہ کارروائی میں پاک بحریہ، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، اینٹی نار کوٹکس فورس نے حصہ لیا، آپریشن بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مشترکہ آپریشن میں مشکوک کشتی سے 241 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی، قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریبا دو ارب 41 کروڑ روپے سے زائد ہے، برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئیں

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Crime/518345/ ۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started