مولانا فضل الرحمن نے کل سے پلان بی پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا

Written by:

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے پلان اے کے ساتھ ساتھ پلان بی پر بھی عمل درآمد شروع کیا جائے گا،پلان بی کی تفصیلات سے کل آگاہ کیا جائے گا،کل تک ہم یہیں رہیں گے ہم نے گھروں کو نہیں جانا،پلان بی سے متعلق کل صوبائی قیادت آگاہ کرے گی۔جے یو آئی (ف) کے پلان بی کے مطابق ملک بھر کی اہم شاہراوں کو بند رکھا جائے گا،اس سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم شاہراوں کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جلد پتہ چلے گا کہ چور اور کوئی نہیں یہ ہی ٹولہ ہے جو ہم پر مسلط ہے ،منزل کو بڑی جرات اور بہادری سے حاصل کریں گے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا،پر امن رہنا ہے ۔

قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا ،اجلاس کے دوران آزادی مارچ اور دھرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اہم شاہرائیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،اس سلسلے میں  جے یو آئی (ف) کی صوبائی قیادت نے اپنی  تجاویز پیش کی تھیں

http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/8603-1573498800  

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started