اسرائیل کے فضائی حملے میں مزید 2 فلسطینی جاں بحق، تعداد 16 ہوگئی

Written by:

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے حالیہ فضائی حملے جس میں ان کے مطابق ایک ‘فلسطینی جنگجو کمانڈر’ ہلاک ہوا تھا، کے بعد سے اسرائیلی سرزمین پر غزہ سے اب تک 250 کے قریب راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ سرحد سے متصل اسرائیلی زمین پر راکٹ حملوں کی وجہ سے اسکول بند کردیے گئے جبکہ عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں بھاء ابو العطا اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوئی تھیں جن کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

https://www.dawnnews.tv/news/1114541/

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started