اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس گلزاراحمد کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاﺅس کو ارسال کردی گئی،سمری وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ارسال کی گئی ۔وزیراعظم کی جانب سے منظوری کے بعدسمری صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد جسٹس گلزاراحمد کو باقاعدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ تعینات کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ضرور پڑھیں: لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کی تجویز،35 کروڑ خرچ ہونگے
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے ان کے بعد جسٹس گلزاراحمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ 3 سال کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے فرائض انجام دیں گے
Leave a comment