اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لگتا ہے حکومت اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی بڑھانا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت پر قانون سازی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت قانون سازی میں سنجیدہ نظر نہیں آتی بلکہ محاذ آرائی چاہتی ہے۔ اس لیے ہم نے حکومت کے وزرا سے بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کو تعاون چاہیئے توعمران خان خود اپوزیشن سے بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے یہ تمام اثاثے اور جائیدادیں الیکشن کمیشن سمیت ہر جگہ ڈکلیئر کیے ہیں۔ اس کے باجود ان کو سیل اور ضبط کیا جارہا ہے جبکہ فرضی کہانیاں بناکر ہر کسی کو چور کہا جاتا ہے۔
Leave a comment