ایف اے ٹی ایف آج پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لےگا

Written by:

ایف اے ٹی ایف آج پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لےگا

اسلام آباد:(06 دسمبر 2019) ایف اے ٹی ایف آج پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کو جمع کرائی گئی پاکستان کی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے، جبکہ دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں تک رقوم پہنچانے کے سات کیسز کی تحقیقات کی مکمل معلومات، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی اور کالعدم تنظیموں کی جائیدادیں ضبطگی کی معلومات رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جائیدادوں کے مالکان کے خلاف تحقیقات کی پیشرفت سے بھی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کی جائے گی۔ پاکستان اقدامات کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پرامید ہے

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started