کراچی: فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی طرف سے کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایف سی ایس میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا، جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیر عورتوں اور مردوں نے شرکت کی۔ جبکہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین اور تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکولی طلبہ کی طرف سے کشمیر یکجہتی گانوں پر پرفارم بھی کیا۔ جبکہ وقفہ وقفہ سے پنڈال میں کشمیر بنے کا پاکستان، کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم بند کرو کے نعرے بھی گونجتے رہے۔

Leave a comment