بھارت میں بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر پاکستان کا پتہ لکھ دیا گیا

Written by:

بھارت میں جہاں شہریت قانون کا معاملہ چل رہا ہے وہیں اگر کسی کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں پاکستان کا پتہ لکھ دیا جائے تو سوچیں کیا ہوگا۔

بھارت کے وتوا ایریا کا ایک خاندان سخت اذیت میں اس وقت مبتلا ہوگیا جب احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے ان کے 18 ماہ کے بچے کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے ان کا رہائشی پتہ ’پاکستان ریلوے کراسنگ‘ بطور تاریخی نشان لکھ دیا۔

اس علاقے میں سفر کو غیر رسمی طور پر ’پاکستان کراسنگ‘ کہا جاتا ہے جیسا کہ یہ مسلم اکثریتی علاقے کے نزدیک ہے جہاں تقریباً 2 ہزار 200 خاندان رہائش پذیر ہیں جسے ’چھوٹا پاکستان‘ بھی کہا جاتا ہے۔

بچے کے خاندان کو شک ہے کہ یہ حوالہ غفلت کے باعث سرکاری دستاویز میں شامل ہوگیا ہے۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started