سینٹرل جیل کے حولالدار سمیت چار شہریوں کے عزیر بلوچ کے ہاتھوں قتل کا انکشاف

Written by:


کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں عزیر بلوچ کے گینگ کے ہاتھوں سینٹرل جیل کے حولالدار سمیت چار شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران لاپتا ہونے والے چار افراد کو گینگ وار کے عزیر بلوچ کی جانب سے قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آج سماعت کے دوران عدالت کو پیش کی گئ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس رپورٹس اور ملزم عزیر بلوچ کے بیان کے مطابق چاروں افراد مر چکے ہیں جن میں حوالدار امین عرف لالہ ، غازی خان ، شیر افضل خان اور شیراز شامل ہیں۔

چاروں افراد کے قتل کے انکشاف کے بعد انکی گمشدگی کی درخواست غیر موثر ہوچکی جس کے بعد عدالت نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیاری گینسٹر عزیر بلوچ کا اعترافی بیان اور جے آئی ٹی عدالت میں پیش کیا جاچکا جس کے مطابق عزیر بلوچ نے حوالدار امین عرف لالہ ، غازی خان ، شیر افضل خان اور شیراز کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عزیر بلوچ نے2010میں محمد امین سے بدلہ لینے کیلئے اغوا کے بعد قتل کیا، مقتولین کی لاشیں تیزاب میں پھینکی گئیں اور چاروں افراد کو مارنے والے خود قتل ہوچکے ہیں۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started