
اہور: پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف زبردست کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران چینی کی 27ہزار بوریاں برآمد کر کے متعدد گودام سیل کردئے گئے
ریجنل ٹیلی گراف کو موصولہ اطلاعات کے مطابق علی پور چٹھہ میں ذخیرہ کی گئی 6000 چینی کی بوریاں بر آمد کر کے گودام سیل کردیا گیا، اس کے علاوہ فیصل آبادسےچینی کی 8ہزار،علی پورچٹھہ سے6 ہزاربوریاں برآمد کی گئیں، فیروزوٹواں سے چینی کی2ہزاربوریاں برآمدکی گئیں ، ننکانہ صاحب سے2200،پسرورسے2ہزار،گوگومنڈی سے2800بوریاں برآمد کی گئیں جبکہ پسرورسے ذخیرہ کی گئیں 6ہزارچاول کی بوریاں بھی برآمدکی گئیں ۔
اس سے قبل آج صبح خان پور سپیشل برانچ کی بڑی کارروائی میں ملک نور محمد کریانہ سٹور باغو بہار روڈ پر غیر قانونی اسٹاک کی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی 8 ہزار بوری چینی برآمد کر کے تحصیلدار خانپور نے گودام سیل کر دیا
Leave a comment