بغیر ویزا پاکستان آئی جرمن خاتون کو انٹری مل گئی

Written by:

بغیر ویزا پاکستان آئی جرمن خاتون کو انٹری مل گئی

گزشتہ روز بغیر ویزا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچنے والی جرمن خاتون کو پاکستان میں انٹری مل گئی ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بغیر ویزا پاکستان آنے والی جرمن خاتون جینیفر وزیر آباد کے رہائشی زین علی کی اہلیہ ہے جسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں انٹری دے دی گئی ہے ۔

ایف آئی اے کےمطابق خاتون کے پاکستان میں قیام کی تمام تر ذمہ داری اس کے شوہر نے لے لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  جرمن خاتون قطر ایئر لائن پر دوحا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں تھیں، دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جرمن خاتون کو انٹری دینے سے انکار کر دیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ جرمن خاتون کو اگلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started