نئی دلی ریاستی انتخابات،BJP ہیڈ کوارٹرز پر سناٹا چھا گیا

Written by:

 نئی دلی ریاستی انتخابات،BJP ہیڈکوارٹرزپرسناٹا

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے ریاستی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ عام آدمی پارٹی 53 نشستوں پر برتری کے ساتھ بی جے پی سے آگے ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دلی کے ریاستی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے جس میں عام آدمی پارٹی کو 53 اور بی جے پی کو 17 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن آفیشل ٹرینڈ کےمطابق عام آدمی پارٹی کو53 نشستوں پر برتری حاصل کرنے کے بعد بی جے پی سے واضح آگے ہے جبکہ بی جے پی کو اب تک 19 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابی نتائج میں بی جے پی کو واضح شکست ہو رہی ہے اور بی جے پی ہیڈ کوارٹرز پر سناٹا چھایا ہوا ہے ۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started