امریکی اور جرمن میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے اور جرمن ایجنسی کئی دہائیوں تک پاکستان، ایران اور بھارت کی خفیہ معلومات کوڈنگ مشینوں کے ذریعے چراتی رہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، جرمن براڈ کاسٹر ذی ڈی ایف، اور سوئس چینل ایس آر ایف کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوئس کمپنی کرپٹو اے جی نے سرد جنگ سے لے کر 2000 تک 120 حکومتوں کو کوڈنگ ڈیوائسز فراہم کیں جبکہ سوئس کمپنی کی خفیہ مالک سی آئی اے تھی، جس کا مغربی جرمنی کی خفیہ ایجنسی سے اشتراک تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ان دونوں اداروں نے کوڈنگ ڈیوائسز میں ایسا نظام رکھا جس کے ذریعے انہیں استعمال کرنے والوں کی معلومات چرائی جاسکتی تھیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جن ممالک کے پیغامات چوری کیے گئے ان میں ایران، بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں، امریکی حکام نے 1980 میں کوڈنگ ڈیوائسز سے40 فیصد غیرملکی پیغامات کا جائزہ لیا، جس سے سی آئی اے، بی این ڈی نے لاکھوں ڈالر منافع بھی کمایا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ روس اور چین نے کبھی ان مشینوں پر اعتبار نہیں کیا اور انھیں استعمال نہیں کیا۔
Leave a comment