قائمہ کمیٹی کی کسٹمز اہلکاروں کو گولی مارنے کا اختیار دینے کی تجویز

Written by:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کسٹمز اہلکاروں کو اسمگلرز کو گولی مارنے کا اختیار دینے کی تجویز دی ہے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے کسٹمز اہلکاروں کو اسمگلرز کو گولی مارنے کا اختیار دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسمگلرز کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ کریں تو جوابی فائرنگ کا اختیار ہونا چاہیے۔

ممبر کسٹمز پالیسی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں اسمگلرز کی فائرنگ سے ایک افسر جاں بحق ہوچکا ہے۔

تجویز پر اعتراض کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ کون سے قانون کی بات ہورہی ہے، گولی مارنے کا اختیار کیسے دیا جاسکتا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اسمگلرز کو سزا دینے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کیا ایف اے ٹی ایف نے یہ کہا ہے کہ اسمگلرز کو گولی مار دو؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2019 مسترد کردیا۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2019 پر غور کرے جبکہ حکومت اس بل کو واپس لے اور منی بل لے کر آئے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے بات کرے اور منی بل کو دونوں ایوانوں سے منظور کروایا جائے۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started