بھارت: لاک ڈاؤن کے دوران پولیس بزرگوں، جوانوں اور خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے لگی

Written by:

Police brutality competes with coronavirus as cops lathi-charge ...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں 21 روز کا لاک ڈاؤن ہے اس دوران ایک ارب سے زائد شہریوں پر مشتمل لوگوں والے ملک میں زندگی رک گئی ہے جہاں پر عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے وہیں پر پولیس عوام پر بدترین تشدد کر رہی ہے، سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں دیکھنے میں مل رہے ہیں، تاہم اس کا دائرہ اب دیگر شہروں کی طرف بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔


خبر رساں ادارے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس چھوٹے ہوں یا بزرگ، پولیس بلا امتیاز تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، ریڑھی بانوں کی سبزیاں اور فروٹ سڑکوں پر بکھیر دیے گئے۔ خواتین پولیس اہلکار تشدد میں مردوں سے بھی دو قدم آگے نکل گئیں، شہریوں پر ڈنڈے برسانے کے لیے خواتین اہلکار پھرتیاں دکھانے لگیں۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started